لاہور (نیٹ نیوز ) اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے میری عینک ٹیڑھی ہوچکی اور کچھ ٹوٹی ہوئی بھی ہے لیکن میرے بال واپس آ رہے ہیں اور میرے دل میں اب بھی آپ سب کیلئے پیار ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا میں کتنا چاہتی ہوں کہ آپ ایک کپ چائے پینے کیلئے آتے اور ہم زندگی کی کہانیاں آمنے سامنے بیٹھ کرشئیر کرتے ۔لیکن کچھ نہ ہونے سے یہ بہتر ہے تو آئو میں سن رہی ہوں۔ میں جانتی ہوں آپ بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں۔