لاہور(کلچرل رپورٹر)دنیا بھر میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کرنے والی پاکستانی ڈرامہ سیریل’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط کو سینما میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس اعلان کے بعد ڈرامے کے ٹکٹس کی ریکارڈ فروخت ہورہی ہے ۔ اب تک ڈرامے کے 15 لاکھ سے زائد کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ کراچی اور لاہور کے سینما گھروں میں بڑی تعداد میں ڈرامے کے ٹکٹس فروخت ہورہے ہیں۔