واشنگٹن( آن لائن )معروف امریکی ٹی وی و ریڈیو میزبان و ٹی وی سلیبرٹی 85 سالہ لیری کنگ نے اپنی ساتویں بیوی کو بھی طلاق دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ لیری کنگ اپنی کسی بیوی کو ریکارڈ مدت تک ساتھ زندگی گزارنے کے بعد طلاق دینے جا رہے ہیں۔لیری کنگ نے اب تک 8 خواتین سے 7 بار شادی کی اور ان کی پہلی شادیاں طلاق پر ہی ختم ہوئیں۔کئی اہم سیاسی، سماجی، کاروباری و شوبز شخصیات کے تاریخی انٹرویو کرنے والے لیری کنگ نے پہلی شادی کیریئر شروع کرنے سے قبل 19 برس کی عمر میں 1952 میں کی تھی۔انہوں نے دوسری شادی 1960 میں انیتے کیئی سے شادی کرلی اور ان سے ایک بیٹا جونیئر لیری کنگ 1961 میں ہوا۔کیریئر میں آگے بڑھنے کی خواہش کی وجہ سے انہوں نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہی دوسری اہلیہ کو بھی طلاق دے دی اور اپنے بیٹے سے لگ بھگ 3 دہائیوں تک نہیں ملے ۔لیری کنگ اپنے بیٹے سے پہلی بار اس وقت ملے جب وہ شادی کر چکے تھے اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔