کراچی (نیٹ نیوز) میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے خلاف یہ تنازع کیوں کھڑا کیا گیا، اس کے پیچھے کون تھا اور کس کس نے ان کے خلاف میشا شفیع کا ساتھ دیا، علی ظفر کے مطابق وہ تمام ثبوت عدالت میں دے چکے جبکہ وہ ان دوستوں کے شکر گزار ہیں جو اس مشکل وقت میں بھی ان کا ساتھ دیتے رہے ۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ 'اس تنازع کے بعد جو دوست تھے ان کا بھی معلوم ہو گیا، لیکن ان کے بارے میں بھی میں اچھی طرح جان گیا جو مجھ سے حسد کرتے تھے ، کون میرا دوست تھا اور کون دشمن، ان لوگوں نے اپنے آپ کو خود عیاں کردیا، اس تنازع کے بعد کیریئر میں کافی مالی نقصان ہوا، لیکن ذاتی زندگی میں بہتری ضرور آئی کیوں کہ وہ اب لوگوں کو پہلے سے بہتر انداز میں سمجھنے لگے ہیں۔ می ٹو مہم کی عزت لیکن میں اس کے غلط استعمال کی مذمت بھی کرتا ہوں، علی ظفر نے اپنی فلم 'طیفا ان ٹربل' 2018 کے سیکوئل کے متعلق بتایا کہ مرکزی کردار تو علی ظفر خود ہی نبھائیں گے البتہ ہیروئن کے کردار کے لیے اب تک کسی کو کاسٹ نہیں کیا گیا، البتہ علی ظفر نے ماورا حسین کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، علی ظفر نے اعلان کیا کہ وہ 'طیفا ان ٹربل' کے سیکوئل کے ساتھ ایک ہالی ووڈ پروجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں۔