ملتان،میاں چنوں( سپیشل رپورٹر،نامہ نگار)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ گزشتہ روز جاری رہا۔ ملک بھر سے اہم شخصیات نے نہ صرف ٹیلی فون پر بلکہ میاں چنوں پہنچ کر وزیر خارجہ سے اظہار افسوس کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر‘ وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے اپنے تعزیتی پیغام جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ‘صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان ‘ مختلف ممالک کے سفرا ئاور پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ٹیلی فون پر وزیر خارجہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل‘ سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ‘ بلوچستان سے وفاقی وزیریار محمد رند‘ مخدوم جاوید ہاشمی ‘اراکین قومی اسمبلی افتخار نذیر چودھری ‘ راجہ ریاض احمد‘ رانا قاسم نون‘ حلیم عادل شیخ ‘ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد گزشتہ روز میاں چنوں میں پیر ظہور حسین قریشی کی رہائش گاہ پرآئے اور مخدوم شاہ محمود قریشی سے اظہار افسوس کیا ۔مولانا طارق جمیل نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج اتوار کی صبح 10بجے میاں چنوں میں ہوگی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں شاہ محمود قریشی سے ہمشیرہ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔