لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈائریکٹر مہرین جبار کی سوشل کامیڈی ویب سیریز ’’ایک جھوٹی لو سٹوری‘‘ دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی فلم کی کہانی نامور ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے ، انہوں نے پہلی مرتبہ سوشل کامیڈی ویب سریز لکھی ہے جس میں نئی نسل کے سپر سٹار بلال عباس خان اور مدیحہ امام مرکزی کرداروں میں جلوے بکھیریں گے۔ ویب سیریز کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے دو کرداروں سلمیٰ اور سہیل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں۔