اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ خصوصی طیارے کے ذریعے مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ، صادق سنجرانی سعودی عرب میں شاہی مہمان کی حیثیت سے قیام کر رہے ہیں ۔ جدہ پہنچنے پر ڈی جی رائل پروٹوکول سعودی عرب اور قونصل جنرل نے استقبال کیا۔ چیئرمین سینٹ کے وفد میں راجہ ظفر الحق، غوث نیازی ،دلاورخان، عابد حسین اورسینیٹرمحمد ایوب شامل ہیں۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی مکہ مکرمہ میں شاہی مہمان کی حیثیت سے شاہی محل میں قیام کرینگے ۔ صادق سنجرانی دورے کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے ۔