لاہور(نامہ نگار خصوصی) میواتی زبان کو قومی زبان کا حصہ بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،یہ درخواست عابد حمید خان میو نے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، چیف شماریات کمشنراورچیئرمین نادرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ میواتی زبان کو قومی زبان کا حصہ بنایا جائے ۔