میسور (نیٹ نیوز) بھارتی شہر میسور کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان خاتون میئر منتخب ہو گئیں۔ میسور سٹی کارپوریشن کی نومنتخب میئر تسنیم بانوکا تعلق جے ڈی ایس پارٹی سے ہے ۔ تسنیم بانو نے میئر کے الیکشن میں بی جے پی اور کانگریس کے امیدواروں کو شکست دی۔ تسنیم بانو کے حق میں 47 جبکہ بی جے پی کی امیدوارگیتا کو23ووٹ حاصل ہوئے اور تسنیم بانو میسور کی 22ویں مئیر منتخب ہوئیں۔ میسورسٹی کارپوریشن کا شمار ملک کے بڑے بلدیاتی اداروں میں ہوتاہے ۔تسنیم بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ایک تاریخی دن ہے ، 1996میں جے ڈی ایس نے عارف حسین کو مئیر بنایاتھا اور اب ایک مسلم خاتون کو یہ موقع فراہم کیا گیا۔ میں میئر کی حیثیت سے میسور شہر کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرونگی اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرونگی۔