لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف پاکستانی میک اپ ارٹسٹ شعیب خان نے شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان کا روپ اپنا لیا ہے ۔اکثر مختلف نامور شخصیات کا روپ دھارنے والے میک اپ ارٹسٹ شعیب خان نے اس بار دْنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑوالی ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ اپنایا ہے اور اس ضمن میں اْنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ شعیب خان کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اْنہوں نے ناصرف حلیمہ سلطان کے جیسا میک اپ کیا ہوا ہے بلکہ اْن کا لباس اور جیولری بھی حلیمہ سلطان کے کردار سے ملتی جلتی ہے ۔انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے شعیب خان نے لکھا کہ ’حلیمہ سلطان ایک ایسا متاثر کن کردار ہے جو نرم مزاج، خوبصورت ، ہمدرد، جذباتی اور عقلمند ہونے کے ساتھ ہی آزاد نظم و ضبط کی مالک بھی ہے ۔