لاہور(جنرل رپورٹر)میٹرک کے خراب نتائج پر اساتذہ اور سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکاڈ طلب کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز سے میٹرک کے نتائج کی تفصیلات مانگ لی۔سکول سربراہان اپنے سکول کے طلباء کی میٹرک میں کارکردگی رپورٹ مرتب کریں گے ۔سائنس اور آرٹس کے طلباء کے نتائج کی الگ الگ رپورٹ مرتب کی جائے گی۔رپورٹ ایک ہفتہ میں سکول ایجوکیشن کو بھیجوائی جائے گی۔پچس فیصد سے کم نتائج دینے پر سکول ہیڈ کیخلاف پیڈا کے تحت کارروائی کیجائے گی۔دس فیصد سے کم نتائج دینے پر متعلقہ ٹیچر کا تبادلہ کردیا جائے گا۔