سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے نئی اننگز کا آغاز کرلیا۔33 سالہ معروف کرکٹر نے اپنی بھارتی دوست ونی رمن کے ساتھ منگنی کرلی۔ انسٹاگرام پر میکسویل اور ونی نے تصویر شیئر کی جس میں ونی رمن منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ونی نے لکھا کہ ’میرے پسندیدہ شخص نے گزشتہ ہفتے مجھ سے شادی کرنے کو کہا‘۔