اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ،صباح نیوز)ہالینڈ کی ملکہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما 25 نومبر سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔ملکہ میکسما اقوام متحدہ کی مالیاتی شمولیت برائے ترقی کی خصوصی نمائندہ کے طور پردورہ کریں گی۔ وہ صدراور وزیراعظم سمیت اہم سرکاری اور نجی شعبہ کی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ترجمان کا کہنا تھا ملکہ مائیکرو پے منٹ گیٹ وے پے منٹ کی لانچنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ مائیکرو گیٹ وے پے منٹ سٹیٹ بینک کی چھوٹی ادائیگیوں کا اقدام ہے ۔