میکسیکو سٹی ( نیٹ نیوز ) میکسیکو میں ایک صحافی اور نیوز ویب سائٹ کے سربراہ کو قتل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اس صحافی کو چ اقو کے وار کر کے ہلاک کیا گیا اور اس کی لاش ملک کے وسطی حصے سے ملی۔ بتایا گیا ہے کہ نیویتھ کونڈیس جارامیلو نامی صحافی کی نعش ہفتے کی صبح ملی۔