میکسیکو سٹی (آن لائن) میکسیکو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ میکسیکو کے شہر گواڈلاگرا سے ملنے والے انسانی اعضاء کو 119 بیگز میں پیک کر کے کنویں میں پھینکا کیا تھا رکھا گیا تھا۔ مقامی افراد کی جانب سے بدبو کی شکایت پر فارنزک ماہرین نے ایک کنویں سے ان بیگز کو نکالا۔فارنزک ماہرین نے لاشوں کے ٹکڑے اکٹھے کر کے 44 افراد کی لاشوں کی تصدیق کی جب کہ کئی اعضاء ایسے ہیں جن کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے ۔میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی اعضا کی شناخت کیلئے پروفیشنل ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے کیونکہ مقامی فارنزک ٹیم کے پاس متعلقہ مہارت نہیں ہے ۔