میکسیکو ( 92 نیوزرپورٹ) میکسیکو کی کلب ٹیم نے تنخواہ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو گول کرنے کے مواقع فراہم کر دئیے ،میکسیکو کے فٹبال کلب ویرا کوز کے کھلاڑیوں نے معاوضے نہ ملنے پر احتجاجاً گولز کا دفاع نہ کیا اور مخالف ٹیم کو گول کرنے کے آسان مواقع فراہم کیے ،کھلاڑی چپ چاپ کھڑے رہے اور کوئی مزاحمت نہ دکھائی اور دوسری ٹیم نے پہلے چار منٹ میں دو گول داغ دیے ، میچ میں ویراکوز کی ٹیم کو تین ایک سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔