گواڈالاخارا(این این آئی )میکسیکو میں 900 شہریوں نے اجتماعی فوک ڈانس کا مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ میکسیکو کے شہر گواڈالاخارا میں لوک موسیقی ماریاچی کی دھن پر 882 مردوں اور خواتین نے مخصوص لباس پہن کر یہ رقص کیا۔ اس ریکارڈ کے لیے رقص کرنے والوں کو کم از کم پانچ منٹ تک ایک دھن پر بغیر وقفہ لیے ہم آہنگی سے رقص کرنا تھا۔