لاہور(کلچرل رپورٹر)’’ ہیر مان جا‘‘ کاپہلے ہفتے میں 5کروڑسے زائد بزنس ، رومانوی کامیڈی فلم کو شائقین نے خوب سراہا ۔اظفر جعفری کی ڈائریکشن میں بنی فلم آئندہ ہفتے سے یوکے اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کی جائے گی ۔عید قربان پر ڈسٹری بیوشن کلب اور جیو اینٹرٹینمنٹ کے تعاون سے پیش کی گئی لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’ ہیر مان جا‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے کے دوران پاکستانی مارکیٹ سے پانچ کروڑ سے زائد بزنس کی شاندار اووپننگ لی ہے جبکہ لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام شہروں نے شائقین کی بڑی تعداد نے فیملیز کے ساتھ فلم سے بھرپور لطف اٹھایا ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق لیڈ جوڑی علی رحمان خان اور حریم فاروق کی بہترین آ ن سکرین کیمسٹری ، شاندار میوزک کے باعث فلم دوسرے ہفتے میں بھی شاندار بزنس جاری رکھے گی۔