فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت کی طرف سے گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران 64 این جی اوز کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی ، یکم جنوری2017 سے لیکر 28 جون 2019 کے دورانیہ میں ان تنظیموں کو اپنی سر گرمیاں شروع کر نے کی اجازت ملی ، اپنی رجسٹریشن کی کا رروائی مکمل کر انے والی فلاحی تنظیموں میں معروف کر کٹر شاہد خان آ فریدی کی تنظیم بھی شامل ہے ،پولیس ذرا ئع کے مطابق گذشتہ اڑھا ئی سالوں کے دوران 100 سے زائد این جی اوز نے پاکستان میں کام کر نے کے حوالہ سے متعلقہ اداروں میں در خواستیں دی جنکی طرف سے دی جا نے والی در خواستوں کی مکمل جا نچ پڑتال عمل میں لا ئی گئی اور اس حوالہ سے مرتب کئے جا نے والے ضابطہ اخلاق پر پورا اتر نے والی 64 فلاحی تنظیموں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے جبکہ ان تنظیموں کو ملک میں اپنی فلاحی سر گرمیاں شروع کر نے کی اجازت متعلقہ اداروں کی طرف سے ملنے والے کلیئر نس سر ٹیفکیٹ کے بعد دی گئی ، 2017 کے دوران 27 ،2018 کے دوران 26 اور رواں سال کے دوران 11 تنظیموں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے ، رجسٹرڈ ہو نے والی ان تنظیموں میں نئی زندگی ،پاکستانی حوصلہ مند خواتین نیٹ ورک ،ہوپ ،باغبان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔