سنگاپور(ویب ڈیسک) ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ مستقل تنہائی کے شکار افراد طرح طرح کے عارضوں کے شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی اوسط عمر گھٹنے سے وہ جلد موت کا شکارہوجاتے ہیں۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے مرکز برائے عمررسیدگی اور تعلیم سے وابستہ نائب پروفیسرراہول ملہوترا نے کہا کہ تنہا رہنے والے بزرگ افراد دیگر کے مقابلے میں چند سال کم جیتے ہیں اور ان کی اکیلاپن کا حملہ انہیں کئی امراض کا شکار کردیتا ہے ۔یہ تحقیق کووڈ19 اور عالمی لاک ڈاؤن کے تناظر میں کی گئی ہے ۔