لاہور( کلچرل رپورٹر) ناموراداکار حیدر سلطان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ایک دوسرے کا بازوبننے کی ضرورت ہے ، مشکل وقت گزر جاتا ہے اور لوگوں کے رویے یاد رہ جاتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ مسلمان کی یہ خاصیت ہے کہ وہ رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر دوسروں کی مدد کرتا ہے اور موجودہ حالات میں ہمیں زیادہ جذبے سے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہر شخص کو آگے بڑھ کردوسروں کی مددکرنی چاہیے کیونکہ یہی وہ لمحات جن کے ذریعے ہم خدا کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ ہمارے گناہ معاف فرمائے ۔