کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو پھر تیزی کا رجحان لوٹ آیا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای100نڈیکس کی45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس502.99پوائنٹس کے اضافے سے 45153.42پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت94 ارب97کروڑ97لاکھ روپے بڑھ گئی۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 212.97 پوائنٹس اضافے سے 18921.67 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس364.42پوائنٹس اضافے سے 31630.58پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید600روپے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزار600روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت515روپے بڑھ کر 99966روپے ہوگئی ۔گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کمی سے 160.30سے گھٹ کر160.25اور قیمت فروخت160.40 سے گھٹ کر160.35روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے اضافے سے 160.10سے بڑھ کر160.20 روپے ہوگئی جبکہ قیمت فروخت160.50روپے پرمستحکم رہی۔