لاہور(جنرل رپورٹر)سموگ کی وجہ سے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں دودنچھٹیوں کے بعد آج دوبارہ کھل جائیں گے ۔پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت کے باعث لاہور سمیت تین اضلاع میں 2 روزہ چھٹی کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری و نجی سکولز بند رکھے تھے ۔لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سموگ کی شرح خطرناک حد پر آنے کے باعث تینوں اضلاع میں سرکاری سطح پر دو چھٹیاں کی گئی تھیں۔