کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کومندی کے بادل چھٹ گئے اور تیزی کا رجحان غالب رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس 787.79اضافے سے 43953.58 سے بڑھ کر44741.36پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ میں سرمائے کاحجم94ارب49کروڑ50لاکھ86ہزار362روپے اضافے سے 78کھرب65ارب 93کروڑ9لاکھ51ہزار620روپے ہو گیا۔تیزی کی وجہ سے 68.28فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،کیمیکل ،فوڈز،بینکنگ ،سیمنٹ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اسی طرح319.94پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18012.87سے بڑھ کر 18332.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30042.73سے بڑھ کر30423.30پوائنٹس ہو گیا۔ جمعرات کو مجموعی طور پر391کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے 267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،100میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنا انٹر بینک میں 5پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 152.90سے کم ہو کر152.85اور قیمت فروخت153.10 سے کم ہو کر153.05روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کمی سے ڈالرکی قیمت خرید153 سے گھٹ کر152.90اور قیمت فروخت153.30سے گھٹ کر153.20روپے پر آگئی۔ صرافہ مارکیٹ میں100روپے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ4ہزار100روپے اور دس گرام کی 86روپے اضافے سے 89ہزار249روپے ہوگئی۔