لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس حسینہ معین کے نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈرامے ’’ ان کہی ‘‘کے تھیٹر میں ثنا کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔یادرہے پاکستان میں ٹی وی کے سب سے مشہور اور مایہ نازڈراموں میں سے مقبول ترین ڈرامے کی ری میک میں مداح آمنہ الیاس کو مرکزی کردار میں دیکھیں گے ۔ڈرامہ مارچ کے وسط میں کراچی کے سٹیج پر پیش کیا جائے گا۔تھیٹر میں باجی ادکارہ ثنا کے کردار پر مضمون لکھتی نظر آئیں گی، جبکہ اصل ڈرامے میں یہ کردار معروف اداکارہ شہناز شیخ نے نبھایا ہے ، ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ وہ اس کردارکو سٹیج پر کرنے پر جتنا پرجوش ہیں اتنی ہی گھبرائی ہوئی بھی ہوں۔ یہ جگہ ان کے لیے بالکل نئی ہے ، مگر میں اس کے لیے پوری طرح تیار ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں اس کردار کے ساتھ پورا انصاف کرونگی۔