لاس اینجلس(این این آئی)متعدد فلموں، ویب سیریز اور ڈراموں میں خاتون کا کردار ادا کرنے والی کینیڈین نژاد امریکی اداکارہ 33 سالہ ایلن پیج نے انکشاف کیا ہے کہ دراصل وہ خاتون نہیں بلکہمخنث ہیں۔ ایلن پیج نے 1997 میں کم عمری میں کینیڈین ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی دور سے اب تک وہ ایک خاتون کے طور پر کام کرتی دکھائی دیں۔ ایلن پیج نے 2007 کی کامیڈی رومانٹک فلم جونو میں بھی شاندار اداکاری کی جس پر انہیں آسکر کے لئے بھی نامزد کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلن پیج نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کرتے ہوئے فخر کیا کہ وہ ٹرانس جینڈر ہیں۔ایلن پیج نے پوسٹ میں اپنا نام بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنا نام ایلن کے بجائے ایلیئٹ لکھا۔انہوں اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بالآخر انہوں نے سب کے سامنے اپنی جنس کا اعتراف کیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ اب بھی ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے لیے کام کرتی رہیں گی، مخنث کے اعتراف پر شوبز شخصیات نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔