لاہور ( شوبز ڈیسک )اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے بہت پسند کرتے ہیں اور خوبصورت کہتے ہیں لیکن جب میں شیشے کے سامنے کھڑی ہوتی ہوں تو مجھے لگتا ہے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ یہ کافی انٹریوز میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے اپنا ظاہر بالکل بھی پسند نہیں حالانکہ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں خود کو شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور صرف یہی نہیں میں جب موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ۔