ٹھٹھہ، حیدر آباد (این این آئی)ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران دوگروپوں میں تصادم کے دوران لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہوگئے ۔ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بگھان میں راشن تقسیم کرنے کے دوران قطار توڑ کر راشن کے حصول کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے پر دو گرپوں میں تصادم شروع ہوگیا جس میں لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہو گئے ۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کر کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔دریں اثنا حیدرآباد میں غریبوں کو راشن کی فراہمی سے قبل ہی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے 25 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر حیدرآباد کے لیے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے 10 ہزار راشن بیگ کا انتظام کیا گیا اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تاجر کو ایک کروڑ 70 لاکھ میں راشن بیگز تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جبکہ گزشتہ روز تاجر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا راشن سے بھرا ٹرک تقسم سے قبل بھی لوٹ لیا گیا۔حکومت کی جانب سے 10 ہزار سے زائد راشن بیگز حیدرآباد کی چاروں تحصیلوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔
ٹھٹھہ میں راشن کی تقسیم کے دوران تصادم، 18 افراد زخمی
منگل 07 اپریل 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 07 اپریل 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں