ٹوکیو( سپورٹس ڈیسک) جاپان کی دو بار کے گرینڈ سلیم ٹینس چیمپئن نومی اوساکا نے امریکہ میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ماں جاپانی اور والد ہیتی تھے اور لوگ بھی ان کا مذاق اڑاتے تھے ۔ ، ابھرتے ہوئے امریکی ٹینس سٹار کوکو گوف نے بھی ان کی پوسٹ کو سراہا ہے ، واضح رہے کہ دو روز قبل فلائیڈز کی موت پر ٹینس سٹار وینس ولیمز نے بھی مذمت کی تھی۔