کراچی(کلچرل رپورٹر) علی بابا چالیس چور کی کاسٹ اور عملے کے ساتھ شہر کی مشہور و معروف شخصیات کی بڑی تعداد کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ ’’علی بابا چالیس چور‘‘ کے پریمیر میں شریک ہوئی۔ڈرامے کے اداکاروں کی جانب سے دی گئی شاندار پرفارمنس ‘ بہترین پلاٹ ‘ سٹوری لائن ‘مسحور کن گانوں اور تفریح سے بھرپور کوریو گرافی نے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی پروڈکشن کے سربراہ عمیر رفیق نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد تھیٹر کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ڈرامہ دوسرے شہروں میں بھی پیش کیا جائے گا۔