کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل آٹھویں روز منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 170.58پوائنٹس کے اضافے سے 35373.35پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت29 ارب 52کروڑ55لاکھ روپے بڑھ گئی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 170.58 پوائنٹس کے اضافے سے 35373.35پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز394کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ157میں کمی اور30میں استحکام رہا ۔دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سوناایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ5ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 90ہزار792روپے ہو گئی ۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے اور قیمت فروخت 167.10روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے اور قیمت فروخت 166.80روپے سے بڑھ کر167روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید185.50روپے اور قیمت فروخت187.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205.50روپے اور قیمت فروخت207.50روپے ہو گئی ۔