لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل دکھی ہو گئے ۔کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وکٹ کیپر بلے باز نے جہاں قومی کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی وہیں انہوں نے اپنی سلیکشن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔کامران اکمل نے لکھا کہ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے اور بہت دکھی ہوں، میں نے بہت محنت کی لیکن میں ہمت نہیں ہاروں گا اور مزید محنت کروں گا۔