لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقاف، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان کے 72 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات جشنِ آزادی کے حوالے سے ’’میں نے پاکستان بنتے دیکھا‘‘ کے موضوع پر ایک مکالماتی نشست ہوئی جس میں ڈاکٹر صغرا صدف نے ممتاز سیاستدان سابقہ ایم این اے اور دانشور محترمہ مہناز رفیع سے مکالمہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو میں چار سال کی تھی۔ میرے والد مسلم لیگ کے ورکر تھے ۔ ہمارے گھر تحریک کے بڑے رہنما آتے تھے ۔ اس وقت سماجی ماحول مختلف تھا۔