اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں واپسی کیلئے تیار ہوگئے ۔ ایک انٹرویومیں محمد وسیم نے کہاکہ وہ ان دنوں گلاسگو میں اپنے ٹرینر ڈیوڈ وان کی نگرانی میں فائٹ کی بھرپور انداز میں تیاریاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 13 ستمبر کو دبئی میں تھائی لینڈ کے باکسر وتاوس باساپیئن سے مقابلہ کریں گے ۔