اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) محکمہ واپڈا نے تربیلا ، منگلا ڈیم اور چشمہ سمیت دیگرآبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی رپورٹ جاری کردی۔گزشتہ روزجاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 201200 کیوسک اور اخرج 120000کیوسک رہا، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38800 کیوسک اور اخراج 38800کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد30600 کیوسک اور اخراج15000کیوسک رہا، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد77000کیوسک اور اخراج45700 کیوسک،جناح بیراج میں پانی کی آمد163400 کیوسک اور اخراج0 15520کیوسک،چشمہ میں پانی کی آمد164000کیوسک اوراخراج 170000 کیوسک رہا، تونسہ میں پانی کی آمد185300کیوسک اور اخراج 162300 کیوسک، پچنندمیں پانی کی آمد19100 کیوسک اور اخراج 5100 کیوسک، گدو میں پانی کی آمد 148700کیوسک اور اخراج 155700 کیوسک، سکھرمیں پانی آمد138600کیوسک اور اخراج109700کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد57400 کیوسک اور اخراج 37300کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں پانی کی موجودہ سطح1496.85 فٹ ہے ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.200 ملین ایکڑ فٹ رہا جبکہ منگلا میں پانی کی موجودہ سطح 1232.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.635 ملین ایکڑ فٹ رہا۔