لاہور (کلچرل رپورٹر) نئی اردو فلم اگر مگر کی اوپننگ تقریب مون مارکیٹ میں منعقد ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ میں شامل کامیڈین افتخار ٹھاکر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی غفور بٹ تھے ۔دیگر مہمانوں میں فلم ڈائریکٹر آغا حسن عسکری،جنت مغل،واجد زبیری،اسلم عزیز،انعم شہزادی ،شہلا خان،منیر احمد،اشفاق کاظمی شامل تھے ۔فلم کے پروڈیوسر فیصل پرنس فرام جاپان، رائٹر واجد زبیری اور ڈائریکٹر اسلم عزیز ہیں۔فلم کے رائٹر واجد زبیری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں جاپان سے ایک ماڈل حنا کو کاسٹ کیا ہے ۔پاکستان سے سینیر آرٹسٹ جاوید شیخ،مرحوم بلال،اشرف خان،افتخار ٹھاکر شامل ہیں۔ایک ہیرو اور ایک ہیروئن کراچی سے شامل کی جائے گی۔فلم 22ستمبر سے سیٹ کی زینت بنے گی۔