لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس کے جینڈر بیسڈ کرائم سیل کی کارروائی۔13سالہ معصوم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3درندہ صفت ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق انچارج جینڈر بیسڈ کرائم سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے اچھرہ کے علاقے میں 13 سالہ بچی کو زیادتی کے نشانہ بنانے والے ملزمان شہزاد، عمر اور ارسلان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ بچی کے ہمسائے اور رشتہ دار بھی ہیں۔متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں بچی سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا تھا۔