لاہور(کامرس رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے چیئرمین بو رڈ آف ڈائریکٹرز سید دلاور عباس حر کت قلب بند ہو نے کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔ان کاجنازہ آج بر وز جمعرات 14نومبرکوصبح11بجے 176بلاک ایل ڈی ایچ ا ے ون سے اٹھا یا جائے گا ،نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں دوپہرایک بجے اداکی جائے گی۔ سید دلاور عباس کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے اپریل 2019 میں ملک کی سب سے بڑی گیس کمپنی کے بو رڈ آف ڈائر یکٹرز کے چیئر مین کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔مرحوم ماضی میں اٹک آئل کمپنی ،اٹک گر وپ اورفا رود ہولڈنگز کے پاکستان میں سی ای او رہے ۔انہیں اٹک آئل گروپ کے کم عمر ترین چیف ایگز یکٹو ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔وہ 2003 سے 2009 تک سینٹ کے رکن بھی رہے ۔ پنجاب کے وزیر برائے پانی وآبپاشی، پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے تا حیا ت اعزازی پیٹرن بھی رہے ۔ دریں اثنا ء سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین نے سید دلاور عباس کی وفات پر غمزدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اﷲ تعالیٰ انہیں صبر دے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔