لاہور( این این آئی)سروسزہسپتال کا میڈیکل بورڈ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا آج کیمپ جیل میں طبی معائنہ کرے گا ۔ کیپٹن (ر) محمد صفدرکو اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں پیر کی رات راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رکھا گیا ہے ۔