کراچی(نمائندہ92نیوز)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ چین سے 125 ٹن سامان جمعے یا ہفتے کو پاکستان آ جائے گا اور اگلے دو دن میں ہر ہیلتھ ورکر کے پاس پی پی ای (ذاتی حفاظت کا سامان) ہو گا، 120 وینٹی لیٹرز جمعہ کو پاکستان آئیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 1200 تک بڑھا دی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں یہ تعداد 4000 تک بڑھا دی جائے گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق باہر سے آنے والے سامان کے ساتھ ساتھ کچھ پاکستانی ادارے بھی ماسک، این 95 ماسک، گاؤن اور سینیٹائزز بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا اگلے چند دنوں میں پاکستان میں امدادی سامان کے سٹاک کی پوزیشن اتنی مستحکم ہو جائے گی کہ تقریباً ایک ماہ تک بیماری سے لڑا جا سکے گا۔