اسلام آباد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اگر سی ٹی ڈی کاموقف درست نہیں ہوا تو انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیارپورٹس کچھ اور بتا رہی ہیں بچوں کے انٹرویو کچھ اور بتا رہے ہیں ۔ اگر سی ٹی ڈی کا ورژن درست نہ ہوا تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی، انکو نشان عبرت بنایا جائیگا اور اگر ان کا موقف ٹھیک ہوا دہشتگردی ہوئی تو وہ بھی عوام کے سامنے لائی جائیگی۔ انشاء اﷲ جو بھی حقائق بھی سامنے آئے عوام کے سامنے رکھے جائیں گے ۔