لاہور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،این این آئی )ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جس مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتے تھے ، اس پر خود عمل کیوں نہیں کررہے ؟۔ہالینڈ، برطانیہ یا کسی مغربی ملک میں یہ سکینڈل ہوتا تو وزیراعظم چوبیس گھنٹے میں استعفی دے دیتا ۔حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہوچکا ہے ۔نیب کہاں ہے ؟ کیا نیب آئسولیشن میں ہے ؟ یا لاک ڈاؤن ہے ؟نیب نے اب تک ان لوگوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا عمران نیازی نے کابینہ میں ردوبدل کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے ۔دوسری طرف ترجمان ن لیگ مریم اور نگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر کہا کہ خود احتسابی عمران خان کو اپنے اور عثمان بزدارسے شروع کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ خود احتسابی کا ڈرامہ کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ،خود احتسابی تب ہو گی جب نیب چیئرمین عمران اور بزدار کو گرفتار کریں گے ۔