اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیخلاف امریکہ اور برطانیہ سے غیرقانونی طور پر فنڈز حاصل کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے نمائندوں کو 26 نومبر کو طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر امریکہ اور برطانیہ سے غیرقانونی طور پر فنڈز حاصل کرنے کا الزام ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف غیر قانونی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔