لاہور(وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری نے کہاکہ ن لیگ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرتی ہے ، قبضہ مافیا کی چیخیں نکل رہی ہیں، ن لیگ کی بلیک میلنگ اور لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکی ہے ، پی ڈی ایم جماعتوں کا سیاسی شہید بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔