اسلام آباد ،لاہور( خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس کل دوپہر 2بجے لاہور میں طلب کرلیا ۔ پارٹی کی سینئر قیادت اور دیگر عہدیداران اجلاس میں شرکت کریں گے ، اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری، غربت میں اضافے اور معاشی بدحالی کے امور زیرغورآئیں گے ، جج احتساب عدالت کو عہدے سے ہٹانے کے باوجود بے گناہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کالعدم نہ ہونے اور ان کو رہا نہ کرنے پر بھی مشاورت ہوگی ۔نیب کی جانب سے پارٹی رہنماوں کی گرفتاریوں کے معاملے پر غور ہوگا۔ حکومت کی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر جوابی حکمت عملی وضع کی جائے گی ،چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے رابطوں اور لائحہ عمل کا جائزہ لیاجائے گا