اسلام آباد،کوئٹہ(وقائع نگار،خصوصی نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق کلثوم پروین گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا میں مبتلا اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں،مرحومہ کو کوئٹہ کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاجبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کوئٹہ میں انکی رہائش گاہ پر ہوگی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری ،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز سمیت اہم شخصیات نے کلثوم پروین کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکی قومی و سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔