لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز) ٹوئٹر انتظامیہ نے پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گِل کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ پالیسی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔شہباز گل کے ٹوئٹر پر 48 ہزار کے قریب فالوورز تھے ۔دوسری جانب شہبازگل نے کہا ہے کہ میرا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے ، کسی نے میرا ای میل اکاؤنٹ ہیک کر کے پاس ورڈ تبدیل کر دیا ہے ۔