بیجنگ،ٹوکیو(اے ایف پی ،آن لائن )چین میں 5.0شدت کا زلزلہ آیا جس میں 4افراد ہلاک، 24 زخمی ہو گئے ،زلزلے سے چینی شہر زائوٹونگ متاثر ہوا جبکہ جاپانی جزیرے ہونشو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔اے ایف پی کے مطابق یونان کی حکومت نے ٹوئٹر پر بتایا کہ کیوجیا کاؤنٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔