مکرمی !پی ڈی ایم رہنماعمران خان اورحکومتی وزراء کوباربارچوری کاطعنہ دے رہے ہیں آٹا چور چینی چوراورملک میں تباہی کی ذمہ داری عمران خان پرڈال رہے ہیں۔دوسری طرف عمران خان مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کوچورکہتے ہیں کہ ملک کا ساراخزانہ ان دوجماعتوں نے لوٹاہے۔پی ڈی ایم اورحکمران جماعت کے درمیان خزانہ لوٹنے والا نعرہ پھر نئے سرے سے مقبولیت اختیار کرتا دکھائی دے رہاہے۔ جبکہ مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی شکم سیری سے محروم کردیاہے۔بجلی گیس آٹاچینی جیسے مسائل میں آئے روزاضافہ ہوتا دکھائی دے رہاہے۔پچھلے ہی دنوں عمران خان نے کہاکہ مجھے یہ فرسودہ نظام کچھ بھی نہیں کرنے دے رہااس سے پہلے کہ قوم آپ کامحاسبہ کرے قوم پروہ رکاوٹیں ڈالنے والے عناصرواضع کرو اگر یہ نظام ہی تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔توپھراس سے پہلے کہ یہ فرسودہ نظام عوام کامزیدجیناحرام کردے اورتمہیں بھی ذلیل اوررسواکردے۔اگر آپ اس قوم کیلئے کچھ نہی کرسکتے توپھرعوام اوراس فرسودہ نظام کے درمیان سے ہٹ جائیںٔقوم خودہی اپنے لئے کوئی بہترراہ متعین کرلیگی۔پی ڈی ایم ہویاتحریک انصاف کی حکومت سب کے کرتوت قوم پرآشکارہوچکے ہیں۔موجودہ اورسابقہ حکمران جماعتیں اب اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ اگلااقتدارہماراہوگا۔ (مہرمحمدحسنین ہراج)