لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ باؤلنگ کوچ مشاق احمد کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں جس میں اپنے ایکشن اور گگلی پر کام کیا ہے جو پہلے سے بہتر ہو گئی ہے اور میچوں میں گگلی پر انحصار کروں گا، ٹیسٹ سیریز میں ہماری بیٹنگ لائن تجربہ کار ہے جبکہ باؤلرز بھی اچھی کارکردگی دکھاتے آ رہے ہیں امید ہے کہ بہتر نتائج سامنے آئین غے ۔ گزشتہ روز ویڈو کانفرنس کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاؤں،اس سے ٹیم بھی جیتے گی اور میرا بھی نام ہو گا۔ ان کاکہنا تھا کہ مشتاق احمد میرے ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔ میری گگی بھی پہلے سے بہتر ہو رہی ہے ۔ میں اورفاسٹ باؤلر بھی ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں۔ کبھی میں اچھا کرتا ہوں کبھی وہ اچھا کرتے ہیں ، ہم سب ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں۔ اس موسم میں انگلینڈ میں سپنرز کومددملتی ہے ۔ کوشش ہوگی کہ اچھا کروں۔ ہماری ٹیم میں تجربہ کی کمی نہیں۔ تمام بیٹسمین تجربہ کار ہیں۔فاسٹ باؤلرز میں شاہین شاہ اور نسیم شاہ کو بھی کنڈیشنز سے مدد ملے گی۔